اسرائیل اور امریکہ کا اگلا ٹارگٹ پاکستان ہے:حافظ نعیم الرحمٰن

اسرائیل اور امریکہ کا اگلا ٹارگٹ پاکستان ہے:حافظ نعیم الرحمٰن

لاہور : امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے خبردار کیا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کے بعد اب پاکستان ان کا اگلا ہدف ہے۔

 منصورہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکہ عالمی سطح پر سب سے بڑی منافق قوت کے طور پر ابھرا ہے، جو ایک طرف امن پسندی کی بات کرتا ہے اور دوسری طرف اسرائیل کو فوجی امداد فراہم کرتا ہے۔

  مشرق وسطیٰ، ایران اور گریٹر اسرائیل کا منصوبہ
حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ:امریکہ ایران پر جھوٹے الزامات لگا کر اس کے خلاف محاذ کھڑا کر رہا ہے، بالخصوص ایٹمی ہتھیاروں کے الزام کا کوئی ثبوت نہیں دیا گیا۔اسرائیل مشرق وسطیٰ میں رجیم چینج کے ذریعے "گریٹر اسرائیل" کے خواب کی تکمیل چاہتا ہے۔تمام مسلم ممالک کو ایران کی حمایت کرنی چاہیے، کیونکہ اگر آج ایران کمزور ہوا تو کل کوئی اور نشانہ بنے گا۔
  پاکستان اور ایٹمی پروگرام نشانے پر
انہوں نے واضح کیا کہ:"پاکستان کا ایٹمی پروگرام اسرائیل کو کھٹکتا ہے، اور یہ کھٹکنا ایک دن حملے کی شکل اختیار کر سکتا ہے۔"حافظ نعیم نے دعویٰ کیا کہ اسرائیل اور امریکہ نے ماضی میں بھی پاکستان کے جوہری اثاثوں پر اعتراضات کیے، اور اب دباؤ اور پراپیگنڈے کا نیا دور شروع کیا جا رہا ہے۔

  ٹرمپ، کشمیر اور منافقت
حافظ نعیم نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر بھی کڑی تنقید کی:"امن کے نام پر ووٹ لینے والا ٹرمپ امن تباہ کر رہا ہے""ٹرمپ کی ثالثی مسئلہ کشمیر کو کبھی حل نہیں کر سکتی""امریکہ کا کردار خطے میں انتہائی جانبدارانہ اور تباہ کن ہے"
  پیٹرولیم قیمتیں اور بجٹ پر تنقید
پریس کانفرنس میں ملکی معیشت پر بھی سخت ردعمل دیتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا:عالمی مارکیٹ میں کمی کے باوجود پاکستان میں تیل مہنگا کر دیا گیا.پیٹرولیم لیوی کو ختم کیا جائے تو قیمت 40 فیصد کم ہو سکتی ہے.حکومت نے نئے وفاقی بجٹ 2025-26 میں عوام پر ظالمانہ ٹیکسوں کا بوجھ ڈال دیا ہے
  جماعت اسلامی کا مؤقف
آخر میں حافظ نعیم نے مسلم ممالک سے مطالبہ کیا کہ:"اگر آج ہم ایران کا ساتھ نہیں دیں گے تو کل فلسطین، شام، یمن اور پاکستان میں بھی کوئی آواز بلند کرنے والا نہیں بچے گا۔ یہ صرف ایران کا نہیں، پوری امت کا مسئلہ ہے۔"