جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے غزہ میں اسرائیلی بمباری کی شدید مذمت کی ہے اور کہا کہ اسرائیل نے اسپتالوں اور مساجد سمیت ہر جگہ بمباری کی ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے غزہ میں صحافیوں کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ڈیڑھ سال کے دوران 211 صحافی شہید ہو چکے ہیں اور ان کا کردار قابل تحسین ہے۔حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ صحافیوں نے غزہ میں موجود صورتحال کو دنیا کے سامنے لانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پیکا قانون صحافیوں کی آواز بند کرنے کی سازش ہے اور صحافت میں سیاست کی طرح پولرائزیشن نہیں ہونی چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی نے 26 اپریل کو ہڑتال کی کال دی تھی جسے عوام کی بھرپور حمایت حاصل ہوئی۔ 17 مئی کو ایبٹ آباد میں تاریخی مارچ ہوگا اور اس کے بعد مالاکنڈ ڈویژن میں ملین مارچ بھی کیا جائے گا۔