اسرائیل کی ایران کے خلاف جارحیت پر امریکہ کے ری پبلکن حلقوں میں بھی تنقید

واشنگٹن (آئی این پی )اسرائیل کی ایران کے خلاف جارحیت پر امریکا کے ری پبلکن حلقوں میں بھی تنقید شروع ہوگئی۔ غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطاقب ری پبلکن سینیٹر رینڈ پال نے کہا کہ امریکی عوام نے امریکا کی مسلسل جنگوں سے تنگ آکر ٹرمپ کو ووٹ دیا، ٹرمپ امریکا فرسٹ کا اصول سامنے رکھیں اور دوسرے ملکوں کی جنگوں میں شامل نہ ہوں۔ری پبلکن رکن کانگریس مارجری ٹیلر گرین نے بھی اس  کی مخالفت کی۔اس کے علاوہ امریکی مبصر اینا کسپاریان ایک اسرائیلی خاتون مبصر پر پھٹ پڑیں اورکہا اسرائیل لڑنا چاہتا ہے تو خود لڑ لے، ہم امریکیوں کے ٹیکس کی رقم پر اسرائیل کے لیے اپنے شہری نہیں مروائیں گے