ری پبلکن پارٹی نے سینیٹ کے بعد ایوانِ نمائندگان میں بھی اکثریت حاصل کر لی

 واشنگٹن (آئی این پی )امریکہ میں ری پبلکن پارٹی نے سینیٹ کے بعد ایوانِ نمائندگان پر کنٹرول حاصل کرنے کے لیے مطلوبہ اکثریت حاصل کر لی  ۔امریکی خبر رساں ادارے  کے مطابق ریاست ایریزونا میں ری پبلکنز کی کامیابی اور ریاست کیلی فورنیا میں ووٹوں کی سست گنتی کے بعد   آنے والے  نتائج کے مطابق ری پبلکن پارٹی کی نشستوں کی تعداد 218 ہو گئی ہے جب کہ ڈیموکریٹ پارٹی 208 نشستیں حاصل کر سکی ہے۔