واشنگٹن (آئی این پی)امریکا میں سینیٹ کے الیکشن میں بھی ٹرمپ کی جماعت ری پبلکنز نے اکثریت حاصل کرلی۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ریاستوں اوہائیو اور مغربی ورجینیا میں سینیٹ کی نشستوں پر کامیابی حاصل کرکے ایوان بالا میں اکثریت حاصل کرلی۔مجموعی طور پر سینیٹ کی 100 نشستوں میں سے 51 نشستیں حاصل کرلیں جو کہ سابق الیکشن کے مقابلے میں 2 نشستیں زیادہ ہے جب کہ ڈیموکریٹس اب تک 43 نشستوں پر کامیابی حاصل کرپائے ہیں۔