ٹرمپ کا36 ممالک کے شہریوں پر سفری پابندیاں لگانے پر غور

 اقدام کا مقصد امریکیوں کو خطرات اور بیرونی دہشت گردوں سے محفوظ کرنا ہے:برطانوی خبر رساں ادارہ
واشنگٹن (آئی این پی )امریکی محکمہ خارجہ کی ایک دستاویز کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ مزید 36 ممالک کے شہریوں کے داخلے پر پابندی عائد کرنے پر غور کر رہی ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے  کی جانب سے اس دستاویز کے مشاہدے کا دعوی کرتے ہوئے کہا گیا ہے  رواں ماہ کے آغاز میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایسے حکم نامے پر دستخط کیے جو 12 ممالک کے شہریوں پر پابندی سے متعلق ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اقدام کا مقصد امریکیوں کو خطرات اور بیرونی دہشت گردوں سے محفوظ کرنا ہے۔یہ اقدام ڈونلڈ ٹرمپ کے اسی امیگریشن کریک ڈان کا حصہ ہے جس کا سلسلہ انہوں نے دوبار صدارت کا عہدہ سنبھالنے کے بعد شروع کیا تھا