ٹرمپ نے مزید 20 ممالک کے شہریوں پر سفری پابندیاں عائد کردیں

نئی پالیسی کی زد میں ان ممالک کے طلبہ، امریکی شہریوں کے اہل خانہ، افغان اسپیشل امیگرینٹ ویزا کے افراد بھی آئیں گے
واشنگٹن  (آئی این پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید 20 ممالک کے شہریوں پر سفری پابندیاں عائدکردیں، نئی پالیسی کا اطلاق یکم جنوری سے کیا جائے گا۔نئی پالیسی کی زد میں ان ممالک کے طلبہ، امریکی شہریوں کے اہل خانہ اور افغان اسپیشل امیگرینٹ ویزا کے حامل افراد بھی آئیں گے۔امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شام ،جنوبی سوڈان، نائجر ، مالی اور برکینا فاسو اور ایسے شہریوں کے امریکا سفر پر پابندی عائد کی جارہی ہے جن کی سفری دستاویز فلسطینی اتھارٹی جاری کرتی ہے