جمہوریہ کانگو، یوگنڈا اور جنوبی سوڈان ک سے سے آنے والے افراد کے لئے ہر قسم کے ویزوں کے اجرا کو معطل کر دیا
ریاض(آئی این پی ) سعودی عرب نے ایبولا وائرس کے پھیلا ئو کے خدشات کے پیش نظر 3 افریقی ممالک کے لیے نئی سفری پابندیوں کا اعلان کردیا ہے۔ سعودی گزٹ کی رپورٹ کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ مملکت کے شہریوں کے جمہوریہ کانگو، یوگنڈا اور جنوبی سوڈان کے سفر پر عارضی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ سعودی حکام نے ان ممالک سے آنے والے افراد کے لئے ہر قسم کے ویزوں کے اجرا اور مملکت میں داخلے کو بھی معطل کر دیا ہے، یہ اقدامات ایبولا وائرس کے ممکنہ پھیلا ئو کو روکنے اور عوامی صحت کے تحفظ کیلئے احتیاطی تدابیر کے طور پر کیے گئے ہیں۔ حکام کے مطابق نئی پابندیاں ان مسافروں پر بھی لاگو ہوں گی جو کسی تیسرے ملک کے ذریعے سعودی عرب پہنچیں لیکن مملکت میں داخلے سے قبل گزشتہ 21 دنوں کے دوران ان تین متاثرہ ممالک میں قیام کر چکے ہوں۔ سعودی پبلک ہیلتھ اتھارٹی وقایہ نے کہا ہے کہ مملکت کا صحت سے متعلق نگرانی اور ردعمل کا نظام مسلسل فعال ہے