جوہری بم بنانے کی کوشش کی نہ کرینگے: سابق سربراہ پاسداران انقلاب

 اسرائیل نے جنگ شروع کی ایران اسے ختم کرے گا: محسن رضائی  کا  ٹی وی کوانٹرویو 
تہران (آئی این پی )ایرانی پاسداران انقلاب کے سابق سربراہ محسن رضائی نے کہا ہے کہ ایران نے جوہری بم بنانے کی کوشش کی اور نہ ہی کرے گا۔    محسن رضائی نے ایرانی ٹی وی کو انٹریو کے دوران کہا کہ اسرائیل کے اتحادیوں کے ردعمل کا انتظار ہے، دیکھ رہے ہیں کہ اسرائیل اور اس کے اتحادی پیچھے ہٹیں گے یا نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ امریکا اور یورپ کی اعلی شخصیات جتنی جلدی کام کریں، اتنا بہتر ہے‘انہوں نے کہا ایران ہمیشہ کوشش کرتا ہے کہ حملوں کی شروعات نہ کریں تاہم اسرائیل نے جنگ شروع کی اور ایران یہ ختم کرے گا۔