حکومت کی ساری توجہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں رکھنے اور کارکنوں کے خلاف مقدمات قائم کرنے پر ہے
اسلام آباد(آن لائن) پاکستان تحریک انصاف نے وفاقی بجٹ کو مسترد کرتے ہوئے اسے ملک کے لئے تباہی کا موجب قرار دیا ہے سینیٹر علی ظفر نے کہاکہ حکومت کی ساری توجہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں رکھنے اور کارکنوں کے خلاف مقدمات قائم کرنے پر ہے انہوں نے کہاکہ بجٹ میں غریب عوام اور کسانوں کو مہنگائی کے دلدل میں ڈال دیا گیا ہے ہم عوام کے ساتھ ہیں اور احتجاج کریں گے۔سوموار کو ایوان بالا میں بجٹ پر بحث کا آغاز کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر علی ظفر نے کہاکہ پہلی بار ایسا بجٹ دیکھا ہے جو ایکسل شیٹ کی شکل میں خیالی افسانہ ہے انہوں نے کہاکہ وزیر خزانہ نے جو تصویر بنائی ہے اس برعکس میں ملک میں حالات ہیں آج ملک میں مہنگائی اوربے روزگاری ہے