ستائیسویں ترمیم کی پزورمخالفت، آئینی ترمیم کے ذریعے سپریم کورٹ دفن ہونے جا رہی ہے
اسلام آباد (آئی این پی) سینیٹ میں اپوزیشن کے پارلیمانی لیڈر بیرسٹر علی ظفرنے کہا ہے کہ ستائیسویں آئینی ترمیم پر ہم اپنے موقف پر قائم ہیں۔سینیٹ میں اپوزیشن کے پارلیمانی لیڈر بیرسٹر علی ظفر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ میں ستائیسویں ترمیم کی پزورمخالفت کی جائے گی،اس آئینی ترمیم کے ذریعے سپریم کورٹ دفن ہونے جا رہی ہے ۔