روایتی شندور پولو فیسٹیول 20 جون سے شروع ہوگا

گلگت(آئی این پی )روایتی شندور پولو فیسٹیول کا انعقاد 20  سے 22 جون تک شندور میں کیا جائے گا۔شندور پولو فیسٹیول کا انعقاد  خیبر پختونخوا حکومت ، گلگت بلتستان حکومت اور فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا نارتھ کے تعاون سے کیا جا رہا ہے۔ شندور فیسٹیول کے لیے فلک بوس پہاڑوں کے درمیان 12  ہزار فٹ سے زائد کی بلندی پر دنیا کے بلند ترین پولو گرائونڈ میں تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔