راولپنڈی (آئی این پی )50ویں چیف آف آرمی سٹاف پولو اینڈ ٹینٹ پیگنگ چیمپئن شپ 2025 پشاور کور نے جیت لی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق 50 ویں چیف آف آرمی سٹاف پولو اینڈ ٹینٹ پیگنگ چیمپئن شپ 2025 کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی جس میں چیف آف آرمی سٹاف، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ فیلڈ مارشل نے جیتنے والی اور حصہ لینے والی ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے۔