لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان نے نائیجیریا کو شکست دے کر 13ویں پولو ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔پاکستانی ٹیم نے کوالیفائنگ راؤنڈ کے آخری میچ میں میزبان نائیجیریا کو 5 کے مقابلے میں 9 گول سے شکست دی۔ پاکستان نے فیڈریشن آف انٹرنیشنل پولو کے زون ای کوالیفائرز میں اپنے تینوں میچ جیت کر ورلڈ کپ میں جگہ بنائی۔ابوجا کے گارڈز پولو کلب میں 9 سے 16 نومبر تک جاری رہنے والے کوالیفائنگ ایونٹ میں پاکستان، بھارت، ایران اور نائیجیریا کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ پاکستان نے پہلے میچ میں ایران کو 6-10 اور دوسرے میچ میں روایتی حریف بھارت کو 4-7 سے شکست دی تھی۔13واں پولو ورلڈ کپ 2027 میں یوراگوئے میں کھیلا جائے گا جہاں پاکستان عالمی اعزاز کے لیے میدان میں اترے گا۔