یہاں نہ کوئی پوچھنے والا ہے اور نہ بتانے والا‘ وزیراعظم کا جہاز ایسے استعمال کر رہے ہیں جیسے ٹیکسی ہے
اسلام آباد(آئی این پی )سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے وزیر اعظم کے تن پر خود کپڑا نہیں، انہوں نے عوام کو ریلیف کیا دینا ہے، یہاں نہ کوئی پوچھنے والا ہے اور نہ بتانے والا ہے۔اے ٹی سی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کبھی سنا ہے صوبے کی چیف منسٹر کو ایئر فورس کا جہاز مل جائے اور وہ بھی اس لیے کہ چیف منسٹر نے علاج کے لیے جنیوا جانا ہے۔انہوں نے کہا وزیراعظم کا جہاز ایسے استعمال کر رہے ہیں جیسے کہ ٹیکسی ہے، یہ لوگ اپنے ذاتی کاموں کے لیے خرچہ کر رہے ہیں۔