ترقی کے عمل میں بلیو اکانومی کا کردار نظر انداز نہیں کر سکتے: وزیراعظم

اسلام آباد(آئی این پی)وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ ترقی کے عمل میں بلیواکانومی کیاہم کردارکونظراندازنہیں کرسکتے۔ وفاقی دارالحکومت میں انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپواینڈ کانفرنس کے سافٹ لانچ کی تقریب سے شہبازشریف کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کانفرنس کے دوسرے ایڈیشن کا انعقاد خوش آئند ہے۔انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ قومی دفاع کا اہم ستون ہے، 1965کا آپریشن دوارکا ہویا حالیہ کشیدگی،پاک بحریہ نیاپنا لوہا منوایا ہے، پاک بحریہ نے ہمیشہ پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا ہے۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان عالمی امن اور علاقائی استحکام کے لیے پرعزم ہے، عالمی امن مشق میں60 سے زیادہ ملکوں کی شرکت ہمارے غیرمتزلزل عزم کی عکاسی ہے