اسلام آباد(آن لائن) چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے کہا ہے پاکستان کی بلیو اکانومی کا پوٹینشل اس وقت جی ڈی پی میں ایک معمولی حصہ ڈال رہا ہے‘فائدہ اُٹھایا جائے تو یہ دس بلین ڈالرز تک کی صلاحیت رکھتا ہے‘ میری ٹائم سیکٹر سے فائدہ اُٹھانا محض ایک قومی انتخاب نہیں ہے بلکہ یہ ایک شدید ضرورت ہے جس کو پوری قوم کا متفقہ نقطہ نظر درکار ہے۔نیول چیف نے میری ٹائم سیکیورٹی ورکشاپ کے موقع پر پیغام میں کہا کہ یہ امر میرے لیے انتہائی باعث ِاطمینان ہے کہ میری ٹائم سیکیورٹی ورکشاپ ترقی کا سفر طے کرتے ہوئے پاکستان نیوی کی ایک اہم سرگرمی کی حیثیت اختیارکر چکی ہے جو میری ٹائم آگہی اور پاکستان کی میری ٹائم سیکیورٹی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے سیر حاصل مباحثوں کا اہتمام کرتی ہے