تین گلوبل ریٹنگ ایجنسیزنے معاشی اقدامات کی تعریف کی ہے‘ تجارت اور معیشت کے استحکام کیلئے دوست ممالک کا تعاون حاصل ہے
معاشی استحکام کیلئے اڑھائی سال میں ٹھوس اقدامات کئے گئے: پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس سے ورچوئل خطاب
اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے بلیو اکانومی معیشت میں انقلاب برپا کر سکتی ہے، فشریز اور ایکوا کلچر میں امکانات کی وسیع دنیا موجود ہے‘ پا کستانی معیشت درست سمت میں گامزن ہے‘ معاشی استحکام کیلئے ڈھائی سال میں ٹھوس اقدامات کیے گئے۔ پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس 2025 سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری ٹائم ایکسپو اور کانفرنس کے لیے پاک بحریہ اور وزارت بحری امور مبارکباد کے مستحق ہیں، یہ تقریب پاکستان کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگی۔ وفاقی وزیر نے کہا بلیو اکانومی معیشت میں انقلاب برپا کر سکتی ہے، فشریز اور ایکوا کلچر میں امکانات کی وسیع دنیا موجود ہے۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستانی معیشت درست سمت میں گامزن ہے۔وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ تجارت اور معیشت کے استحکام کے لیے دوست ممالک کا تعاون حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ تین گلوبل ریٹنگ ایجنسیزنے پاکستان کے معاشی اقدامات کی تعریف کی ہے، افراطِ زر اور پالیسی ریٹ میں بڑی کمی آئی ہے۔