بدترین صورتحال میں آیت اللہ علی خامنہ ای نے ماسکو جانے کاپلان بی بنارکھاہے:برطانوی میڈیا

تہران(آئی این پی )ایران میں ایک طرف حکومت مخالف احتجاج بڑھ رہا ہے اور  دوسری طرف امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ممکنہ فوجی کارروائی کا خطرہ منڈلا رہا ہے ۔اس تناظر میں برطانوی میڈیا نے انٹیلی جنس رپورٹ کے حوالے سے کہا ہے کہ  بدترین صورت حال میں آیت اللہ علی خامنہ ای نے ماسکو چلے جانے کا پلان بی تیار کر رکھا ہے۔  رپورٹ کے مطابق اگر سکیورٹی فورسز احتجاج پر قابو پانے میں ناکام ہوئیں یا وفاداری چھوڑ دی تو خامنہ ای اپنے قریبی حلقے، اہل خانہ اور بیٹے مجتبی خامنہ ای سمیت ایران چھوڑ سکتے ہیں،