چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ)ڈپٹی کمشنر ساہیوال کیپٹن (ر)سمیع آ فاروق کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی جاوید ممتاز لکھویرا نے تحصیلدار چیچہ وطنی اور ریونیو ٹیم کے ہمراہ کسووال کے نواحی گا ئوں 118سیون ڈی آر میں قبضہ مافیا کے خلاف کامیاب آپریشن کرتے ہوئے تقریباً 20 سال سے سرکاری رقبے پر قائم ناجائز قبضہ ختم کروا دیا۔ کارروائی کے دوران چک نمبر 39چودہ ایل کے رہائشی کے قبضے سے گھوڑی پال مربع نمبر 52 واگزار کروا کر تحصیلدار چیچہ وطنی کے حوالے کر دیا گیا۔ انتظامیہ کے مطابق مذکورہ شخص نہ صرف گزشتہ دو دہائیوں سے سرکاری زمین پر قابض تھا بلکہ اس گا ئوں کا رہائشی بھی نہیں تھا۔ ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ واگزار کرائے گئے سرکاری رقبے پر دوبارہ کسی بھی قسم کی ناجائز مداخلت یا قبضے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ علاقہ مکینوں نے قبضہ مافیا کے خلاف اس موثر کارروائی کو سراہتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ساہیوال، ممبر بورڈ آف ریونیو، اے ڈی سی آر ساہیوال، اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی، تحصیلدار چیچہ وطنی اور متعلقہ ریونیو ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔