دبئی (آئی این پی )دبئی کے رہائشیوں کو اب اماراتی ویزا کی تجدید، منسوخی یا تبدیلی کے لیے ٹریفک جرمانوں کی مکمل ادائیگی کرنا لازم ہوگی۔دبئی امیگریشن حکام نے خبردار کیا ہے کہ ٹریفک جرمانہ ادا کیے بغیر ویزا سے متعلق کسی بھی درخواست پر کارروائی ممکن نہیں ہوگی۔ یہ سسٹم ویزا اپڈیٹس کے عمل کے دوران صارف کے نام سے منسلک تمام ٹریفک خلاف ورزیاں چیک کرے گا اور ٹریفک جرمانہ ہونے کی صورت میں ویزا درخواست روک دی جائے گی۔