دفاتر کے بار با رچکر ختم 52مختلف کاروبار کرنے کیلئے لائسنس آن لائن ملیں گے

زمین کے استعمال کیلئے گفت و شنید ،نقشے، عمارتوں کی تعمیر  ‘بیکری، ہوٹل سروسز ، میرج ہال، کیٹرنگ سروسز  کی منظوری آن لائن ہوگی
 ڈیپارٹمنٹ سٹورز ‘ شادی ہال، ، فاسٹ فوڈ پوائنٹ فیکٹری میس، آن لائن فوڈ سروسز، ‘ جامعات کی کینٹین  کیلئے بھی آن لائن منظوری ہوگی‘مراسلہ جاری
لاہور(دانش منیر)پنجاب حکومت نے شہریوں کے کاروباری لائسنس  کے حصول میں دفاتر کے چکر لگانا بند کروادئے‘ پنجاب حکومت نے 52 کاروبار سے متعلقہ سرکاری منظوری کا حصول آن لائن کردیا صوبہ بھر کے متعلقہ محکموں ، انتظامی سیکرٹری، کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ جاری کردیا مراسلہ کے مطابق 52 اقسام کے مختلف پرائیویٹ کاروبار کے سرٹیفکیٹ کا حصول E-Biz پورٹل پر مہیا کردی گئی ہیں پنجاب حکومت کی صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو منصونہ تشہیر کا حکم دے دیا اور ہدایات جاری کی ہیں  صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو دفاتر میں معلومات مہیا کرنے کے خصوصی ڈیسک قائم کریں ڈیسک پر تربیت یافتہ سٹاف ہر آنے والے شہری کو معلومات  فراہم کریں‘مراسلہ میں یہ بھی کہا گیا کہ آن لائن پورٹل کے قابل عمل ہونے سے تحریری درخواست وصول نہیں کی جائے گی جبکہ شہری کاروبار کی رجسٹریشن ،لائیسنس ،سرٹیفکیٹ اور پرمٹ آن لائن حاصل کریں گے ،زمین کے استعمال کیلئے گفت و شنید ،میپ کی منظوری، عمارتوں کی تعمیر کی منظوری بھی  ان لائن ہوگی ،اس کے علاوہ بیکری، ہوٹل سروسز ، میرج ہال، کیٹرنگ سروسز ، ڈیپارٹمنٹ سٹورز کی منظوری ان لائن ہوگی،اوع مارکی، شادی ہال،  فوڈ کارٹ، فاسٹ فوڈ پوائنٹ فیکٹری میس، ان لائن فوڈ سروسز، اور جامعات کی کینٹین سمیت دیگر کاروبار کی منظوری ان لائن کے سکیں گے