شہید کے اہلخانہ کو 1کروڑ 35 لاکھ کا گھر فراہم

لاہور(کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پولیس شہداء￿  کے اہل خانہ کی بہترین ویلفیئر کیلئے سرگرم عمل ہیں۔ جس کے تسلسل میں فرض کی راہ میں جان قربان کرنے والے ایک اور پولیس جوان کی فیملی کو گھر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق، شہید کانسٹیبل غضنفر محمود کے اہل خانہ کو شہید کوٹے کے تحت ایک کروڑ 35 لاکھ روپے مالیت کا گھر دیا گیا ہے۔ شہید کے اہلخانہ کو انکی پسند کے مطابق شرقپور روڈ فیروز والہ شیخوپورہ میں گھر خرید کر فراہم کیا گیا۔ کانسٹیبل غضنفر محمود نے گذشتہ سال مارچ میں دوران ڈیوٹی جام شہادت نوش کیا۔ شہید کانسٹیبل غضنفر محمود کے لواحقین میں اہلیہ اور 04 بیٹے شامل ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی خصوصی کاوش پر حکومت پنجاب نے شہید کے اہلخانہ کے گھر کیلئے فنڈز جاری کئے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کانسٹیبل غضنفر محمود کی لازوال قربانی کو بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کانسٹیبل غضنفر محمود نے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر فرائض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب پولیس اپنے بہادر شہداء￿  کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی اور پنجاب پولیس کانسٹیبل غضنفر محمود جیسے 1650 سے زائد بہادر شہدا کی امین فورس ہے۔