1کروڑ 35لاکھ مالیت کے535موبائل بر آمد

پاکپتن (خصوصی رپورٹ)جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ڈسٹرکٹ پولیس نے 1 کروڑ 35 لاکھ روپے مالیت کے 535 موبائل فونز بر آمد کر لیے،ڈسٹرلیس نے سال 2024 میں ای گیجٹ ایپ کے ذریعے وارداتوں میں چھینے گئے قیمتی موبائل فونز بر آمد کئے، ڈی پی او طارق ولایت کی ہدایت پر پولیس افسروں نے جرائم پیشہ عناصر سے بر آمد ہونے والے قیمتی موبائل فونز اصل مالکان کے حوالے کر دیئے، شہریوں نے مختلف وارداتوں میں چھینے گئے اپنے قیمتی موبائل فونز واپس ملنے پر خوشی کا اظہار کیا اور پولیس کا شکریہ ادا کیا۔