لاہور(کرائم رپورٹر)ناکہ نیو راوی پل پر پولیس نے غیر قانونی پتنگوں کی سپلائی ناکام بنا کر،150 سے زائد پتنگیں برآمد کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق ناکہ نیو راوی پولیس نے دوران چیکنگ مشکوک رکشے سے بوریوالہ وہاڑی سے لاہور میں پتنگوں کی سپلائی ناکام بنا کر 150 پتنگین برآمد کر کے ملزم ندیم کو گرفتار کر کے مزید قانونی کارروائی کے لیے شاہدرہ ٹائون پولیس کے حوالے کر دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے پتنگوں کوگتے کے ڈبے میں چھپا رکھا تھا۔