بصیرپور(خصوصی رپورٹ)بصیر پور پولیس نے گیلانی چوک کے قریب احاطہ مویشیاں سے شراب کی چالوبھٹی پکڑلی اورموقع سے 25لٹرتیارشراب و آلات کشیدقبضہ میں لے کرعرفان کو شراب کشیدکرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا۔دوسری طرف بوائزکالج کے قریب گاہکوں کے انتظارمیں کھڑے حسن نذیرکو20لٹردیسی شراب بر آمدکرکے حراست میں لے لیاگیا،ملزموں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔