پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم سپٹیزن ورلڈ اتھلیٹکس سلور میٹ کے جیولین تھرو ایونٹ میں نمایاں کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہ ہو سکے اور نویں پوزیشن پر رہے۔
ارشد ندیم نے ایونٹ کے دوران مجموعی طور پر چھ تھروز کیں، جن میں سے دو فاؤل قرار پائیں، جبکہ ان کی بہترین تھرو 78.47 میٹر رہی۔ اس کارکردگی کے باعث وہ ٹاپ پوزیشنز میں جگہ نہ بنا سکے۔دوسری جانب جرمنی کے جولین ویبر نے 87.04 میٹر کی شاندار تھرو کے ساتھ ایونٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کرتے ہوئے گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔سلور میٹ کے بعد ارشد ندیم اب کامن ویلتھ گیمز کی تیاریوں پر توجہ مرکوز کریں گے، جہاں وہ جیولین تھرو میں اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے۔ اس ایونٹ کا فائنل یکم اگست کو کھیلا جائے گا۔