اسلام آباد (آئی این پی)وزیراعظم ٹاسک فورس برائے بحری اصلاحات کے انقلابی اقدامات کے نتیجے میں پاکستان میں جہاز سازی صنعت کی بحالی کا آغاز ہو رہا ہے۔وزیراعظم ٹاسک فورس برائے بحری اصلاحات کے تحت پاکستان کی جہاز سازی صنعت کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے انقلابی اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے، جس کے تحت کراچی شپ یارڈ کو کمرشل جہاز سازی میں مرکزی کردار سونپ دیا گیا ہے۔ کراچی شپ یارڈ پی این ایس سی کے لیے کمرشل جہاز تیار کرے گا۔ قومی شپ یارڈ کی جدید کاری، کمرشل جہاز سازی اور مرمت کو ترجیح دی جا رہی ہے