پورٹ قاسم پر سالانہ 6 جہازبنانے کی گنجائش ہوگی‘ پاکستان جہاز بنانے کی ادائیگی روپوں میں کریگا
کراچی(آئی این پی) وزارت میری ٹائم افیئرز نے پورٹ قاسم پر عالمی معیار کا شپ یارڈ بنانے کے لیے چینی کمپنی کو پورٹ قا سم پر جیٹی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیرمیری ٹائم افیئرز جنید انور چودھری نے بتایا کہ چینی کمپنی کوشپ یارڈ کے لیے پورٹ قاسم پر تیار جیٹی دینیکا فیصلہ کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا پورٹ قاسم پر سالانہ 6 جہازبنانیکی گنجائش ہوگی اور پاکستان جہاز بنانے کی ادائیگی روپوں میں کریگا۔ جنید چوہدری نے مزید کہا کہ دوسری شپ یارڈ بنانے کیلیے بھی جگہ کا تعین کیا جارہا ہے۔