کراچی (خصوصی رپورٹ)پاکستان میں گڈانی شپ یارڈ پر 8 سال بعد شپ ری سائیکلنگ کا عمل دوبارہ شروع، 7 جہاز ری سائیکلنگ کیلئے لنگرانداز ہوگئے۔ میری ٹائم ٹاسک فورس میں شامل این ایل سی اور دیگر اداروں کی کاوشوں سے گڈانی میں شپ ری سائیکلنگ کا آغاز دوبارہ ممکن ہوا اور 8 سال بعد گڈانی شپ یارڈ پر سات جہاز شپ ری سائیکلنگ کیلئے لنگرانداز ہو گئے ہیں۔ شپ ری سائیکلنگ صنعت کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بنانے کیلئے اصلاحات کا عمل جاری ہے، وفاقی حکومت نے شپ ری سائیکلنگ کو باضابطہ صنعتی درجہ دے دیا ہے، شپ ری سائیکلنگ یارڈز کی جدید کاری آئی ایم او (IMO) کے اصولوں کے مطابق جاری ہے