وزیراعظم کی قیادت میں (ن) لیگ آزاد کشمیرمیں ترقی کا سفرجاری رکھے گی، امیر مقام

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر امور کشمیر امیرمقام نے کہا ہے کہ انتشاری کمیٹی کشمیرکازکونقصان پہنچانا چاہتی ہے۔وفاقی دارالحکومت میں مسلم لیگ (ن) آزاد جموں وکشمیررہنماں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر مقام کا کہنا تھا کہ بیگم امتیاز نسیم کی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت ہمارے لیے قابل فخرہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیارکرنے والوں کا خیرمقدم کرتے ہیں، امید ہے بیگم امتیازنسیم پارٹی کے منشور کے مطابق عوام کی خدمت کریں گی، ہماری جماعت عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا وزیراعظم کی قیادت میں مسلم لیگ(ن) آزاد کشمیرمیں ترقی کا سفرجاری رکھے گی