اسلام آباد (آن لائن) پاکستان اور پرتگال نے دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے، سیاسی مشاورت کو مضبوط بنانے اور تجارت، سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ اس اتفاقِ رائے کا اظہار اسلام آباد میں پاکستان اور پرتگال کے درمیان دوطرفہ سیاسی مشاورت کے چوتھے دور کے دوران کیا گیا، جہاں دونوں ممالک کے وفود نے باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی و عالمی صورتحال اور دوطرفہ تعاون کے نئے مواقع پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا