نیوکلیئر معاہدے کیلئے ایران ، امریکا مذاکرات کا چوتھا دور منسوخ

 تہران (آئی ا ین پی )امریکا اور ایران کے درمیان روم میں ہفتے کو شیڈول جوہری مذاکرات کا چوتھا دور منسوخ کر دیا گیا۔ ایک سینئر ایرانی عہدیدار کے مطابق نئی تاریخ کا تعین امریکی رویے پر منحصر ہوگا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی عہدیدار نے بتایا کہ جوہری مذاکرات کے دوران ایران پر امریکی پابندیاں فریقین کو سفارتی طریقے سے جوہری تنازع حل کرنے میں مدد نہیں دے رہیں۔