مارکیٹ میں گندم کی دستیابی بہتر ہوئی اور آٹے کی قیمتوں میں بھی استحکام آیا :وزیرِ اعلی
کراچی (آئی این پی)وزیرِ اعلی سندھ مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت محکمہ خوراک کا اجلاس ہوا، جس کے دوران صوبے میں گندم کی پیداوار، ذخائر، دستیابی اور مستقبل کی ضروریات کا جائزہ لیا گیا۔مراد علی شاہ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ 1 لاکھ 72 ہزار میٹرک ٹن سے زائد چھپائی گئی گندم مختلف فلور ملز سے برآمد کی گئی ہے، جس سے مارکیٹ میں گندم کی دستیابی بہتر ہوئی اور آٹے کی قیمتوں میں بھی استحکام آیا ہے۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ 26-2025 کے سیزن میں سندھ میں 47 لاکھ میٹرک ٹن گندم کاشت کی گئی، گزشتہ سال کا 1 لاکھ 40 ہزار میٹرک ٹن کا ذخیرہ بھی موجود ہے۔