اسلام آباد (آئی این پی)اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر جمیل احمد نے دائیگیوں کا زیادہ شمولیتی، ڈیجیٹل اور مضبوط ایکوسسٹم بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ موبائل بینکنگ ایپس استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد تقریبا 13.7 کروڑ تک پہنچ چکی ہے اور ڈجیٹل ذرائع سے موصولہ ملکی ترسیلات زر کا تناسب تقریبا 80 فیصد سے بڑھ کر 92 فیصد ہو گیا ہے۔اسٹیٹ بینک کے گورنر جمیل احمد نے ایچ بی ایل، یونین پے انٹرنیشنل اور پے پاک کے کوبیج ڈیبٹ کارڈ کے آغاز کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے ایک اہم سنگ میل قرار دیا ہے جو ڈیجیٹل ادائیگیوں کے ایک جدید، مضبوط اور شمولیتی ایکو سسٹم کی جانب سفر کو آگے بڑھائے گا اور کیش لیس پاکستان کے وزیراعظم کے خواب کو پورا کرنے میں مدد دے گا۔ پاکستاننیوزافتتاحی تقریب سے خطاب میں گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ ادائیگی کا کوبیج طریقہ ملکی ادائیگیوں کے پاکستانی انفرا اسٹرکچر کی قوت کو عالمی ادائیگی نیٹ ورک کی بین الاقوامی قبولیت کے ساتھ یکجا کرے گا۔