اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان میںانٹرنیٹ اور سوشل میڈیا ایپس کے استعمال میں خواتین کی نمائندگی خطرناک حد تک کم ہے۔پی ٹی اے کی 2024 کی رپورٹ کے مطابق پاکستان صنفی مساوات اورڈیجیٹل شمولیت کے لحاظ سے سب سے کم تر ممالک میں شامل ہے اور سوشل میڈیا ایپس پر خواتین کی نمائندگی میں بڑی حد تک کمی دیکھنے کو ملی ہے۔ پاکستان میں 6 کروڑ چالیس لاکھ سے زائد صارفین فیس بک کا استعمال کرتے ہیں۔ ان میں سے 77 فیصد مرد جب کہ خواتین کی تعداد صرف 24 فیصد ہے۔