اسلام آباد (خصوصی رپورٹ )پاکستان میں موبائل فون استعمال کرنے والوں کی تعداد لینڈ لائن ٹیلی فون سے زیادہ ہو گئی ہے، پی ٹی اے کے مطابق ملک بھر میں موبائل فون استعمال کرنے والوں کی تعداد 19 کروڑ 30 لاکھ ہوگئی، ملک بھر میں 13 کروڑ 90 لاکھ افراد موبائل ڈیٹا استعمال کرتے ہیں،جبکہ لینڈ لائن فون کنکشنز کم ہو کر 30 لاکھ رہ گئے ہیں، براڈ بینڈ وائی فائی کنکشنز کی تعداد 14 کروڑ 20 لاکھ ہو گئی ہے۔