الیکشن کمیشن نے اپنی لیگل ریفارمز کمیٹی کو متحرک کردیا‘2024کے الیکشن میں خامیوں کا جائزہ لیا جائیگا
اسلام آباد (یواین پی)الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات سے پہلے الیکشنز سے متعلق قانون و آئین میں ترامیم کرانے کا فیصلہ کرلیا۔الیکشن کمیشن نے اپنی لیگل ریفارمز کمیٹی کو متحرک کردیا، لیگل ریفارمز کمیٹی میں الیکشن کمیشن کے اعلیٰ حکام لاء سمیت تمام ونگز کے حکام شریک لیں گے، لیگل ریفارمز کمیٹی موجودہ انتخابی قانون آئینی شقوں کا جائزہ لے گی۔ذرائع نے کہا کہ کمیٹی عام انتخابات 2024 میں سامنے آنے والی قانونی و آئینی خامیوں کا جائزہ لے گی، کمیٹی آئینی و قانونی خامیوں کا جائزہ لیکر اپنی سفارشات دے گی، الیکشن کمیشن انتخابی قوانین کو مزید مؤثر اور جدید بنانے کے لیے قانونی فریم ورک کا جائزہ لے گا۔