بلوچستان میں آپریشن شعبان جاری ، 3دہشت گرد ہلاک

آپریشن میں   ہلاک  ہونے والے دہشتگردوں کی مجموعی تعداد91 ہوگئی : سکیورٹی ذرائع
کوئٹہ(آئی این پی )بلوچستان میں پاک فوج ،ایف سی بلوچستان اور پولیس کے مشترکہ "آپریشن شعبان" جاری ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز کی موثرکارروائیوں کے نتیجے میں   دہشتگردوں کو بھاری نقصان کا سامنا ہے۔ فورسزکی ان کارروائیوں کے دوران مزید 3 دہشتگردوں کے ہلاک  ہونے کی مصدقہ اطلاعات ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے خارجی دہشتگردوں کی دشوارگزار علاقوں میں کمین گاہوں کوکامیابی سے نشانہ بنایا گیا،آپریشن شعبان میں   ہلاک  ہونے والے دہشتگردوں کی مجموعی تعداد91 ہوگئی ہے۔