موسیٰ خیل :سی ٹی ڈی کی کارروائی ، 3دہشت گرد ہلاک، 2گرفتار

اڑشم قومی شاہراہ پرکارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میںدہشت گرد مارے گئے،اسلحہ بھی بر آمد
 کوئٹہ (آئی این پی )بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے ایک کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 3دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ 2گرفتار کرلیا ۔سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق موسیٰ خیل کے علاقے راڑشم قومی شاہراہ پر سی ٹی ڈی نے کی جانب سے کارروائی کی گئی۔فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 2 گرفتار ہوئے جبکہ ہلاک اور گرفتار دہشت گردوں سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیاہے ۔