جہلم میں کلاؤڈ برسٹ کے بعد ہنگامی صورتحال، پاک فوج نے 29 افراد کو بچا لیا

جہلم میں کلاؤڈ برسٹ کے بعد ہنگامی صورتحال، پاک فوج نے 29 افراد کو بچا لیا

پنجاب کے ضلع چکوال میں بادل پھٹنے کے باعث شدید بارش نے جہلم میں سیلابی کیفیت پیدا کر دی، جہاں پاک فوج اور ضلعی انتظامیہ کی مدد سے بڑے ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن کا آغاز کیا گیا۔ م

تاثرہ علاقوں میں پھنسے 29 افراد کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا۔

پاک فوج کی فوری کارروائی
ڈھوک مرجان کے علاقے میں سیلابی پانی میں گھرے 29 افراد کو جمعرات کی صبح پاک فوج اور ضلعی انتظامیہ کی مدد سے ریسکیو کیا گیا۔خراب موسم اور تیز بہاؤ کے باعث کشتیوں کا استعمال ممکن نہ رہا، جس کے بعد پاک فوج نے ہیلی کاپٹروں کے ذریعے امدادی کارروائی کی۔
بلال اظہر کیانی کی نگرانی میں آپریشن
وزیرِ مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی:گزشتہ 24 گھنٹوں سے ریسکیو آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔انہیں ڈپٹی کمشنر جہلم نے آپریشن کی صورتحال پر مسلسل بریفنگ دی۔
انہوں نے پاک فوج، ضلعی انتظامیہ اور امدادی اداروں کی فوری اور مؤثر کارروائی کو سراہا۔
متاثرہ علاقوں میں ریلیف کیمپ قائم
متاثرہ عوام کے لیے ریلیف کیمپس قائم کر دیے گئے ہیں جہاں رہائش، کھانا، پانی اور طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔بلال اظہر کیانی نے بتایا کہ جہلم میں 100 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی، مگر سیلابی صورت حال چکوال میں 424 ملی میٹر بارش اور کلاؤڈ برسٹ کے نتیجے میں پیدا ہوئی۔
وزیراعلیٰ کی نگرانی، منتخب نمائندے متحرک
وزیرمملکت کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز پورے صوبے میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن کی براہِ راست نگرانی کر رہی ہیں۔تمام منتخب نمائندے اپنے حلقوں میں انتظامیہ اور امدادی اداروں کے ساتھ مل کر متاثرین کی مدد کر رہے ہیں۔