صوبے میں ہر گاڑی کی تھرڈ پارٹی انشورنس لازمی قرار دے دی

ٹریفک حادثات کے متاثرین کو مالی تحفظ فراہم کرنا ہماری ترجیح ہے‘ ترجمان وزیر اعلی سندھ
کراچی (آئی این پی) حکومت سندھ نے صوبے میں ہر گاڑی کی تھرڈ پارٹی انشورنس لازمی قرار دے دی۔ترجمان وزیراعلی سندھ کا کہنا ہے کہ بغیر انشورنس نہ اب گاڑی رجسٹرڈ ہوگی اور نہ ہی ٹوکن ٹیکس جمع ہو سکے گا، حادثے میں جاں بحق افراد کے ورثا کو 7 لاکھ اور معذوری پر 5 لاکھ روپے معاوضہ ملیگا۔انہوں نے بتایا کہ وزیراعلی سندھ نے گاڑیوں کے لیے نو فالٹ معاوضہ سسٹم کی منظوری دے دی ہے، پاکستان کا پہلا جدید ڈیجیٹل انشورنس مانیٹرنگ سسٹم سندھ میں فعال ہو گیا ہے۔ترجمان وزیر اعلی سندھ کا کہنا ہے کہ سندھ موٹر وہیکل آرڈیننس میں ترمیم کے بعد نئی دفعہ کا اضافہ کر دیا ہے، ٹریفک حادثات کے متاثرین