پرائیویٹ حج ٹور آپریٹرز کی سخت مانیٹرنگ ، شکایات کی صورت میں بھاری جرمانے کیساتھ بلیک لسٹ کیا جائیگا
اسلام آباد (آئی این پی )پاکستان سے سرکاری وپرائیویٹ سکیم کے تحت آئندہ سال حج پر جانیوالوں کیلئے حج ٹریننگ لازمی قرار دی گئی ۔پرائیویٹ حج ٹور آپریٹرز کی سخت مانیٹرنگ کی جائے گی ، شکایات کی صورت میں بھاری جرمانے کیساتھ بلیک لسٹ بھی کیا جائیگا۔ ذرائع کے مطابق روڈ ٹو مکہ حج کی سہولت اسلام آباد اورکراچی ایئرپورٹس پرمیسر ہوگی، عازمین کو حج سے متعلق مکمل تربیت دی جائے گی جس میں لاجسٹک، حج کے طریقہ کار ،لباس اور دیگر امور شامل ہوں گے۔ایمرجنسی رسپانس ٹیمیں تشکیل، مالیاتی نگرانی کا موثر نظام لاگو، حج ناظم سکیم جاری اور شکایات کی ازالہ کیلئے شفاف نظام رائج کیا جائے گا۔