شکایات پر پرائیویٹ حج ٹور آپریٹرزکوجرمانہ ،بلیک لسٹ بھی کیا جائیگا
سرکاری 1 لاکھ 19 ہزار ، پرائیویٹ سکیم کے تحت 60 ہزارعازمین جا ئینگے
اسلام آباد (خصوصی رپورٹ ) پاکستان سے سرکاری وپرائیویٹ سکیم کے تحت آئندہ سال حج پر جانیوالوں کیلئے حج ٹریننگ لازمی قرا ر دی گئی ہے ،پرائیویٹ حج ٹور آپریٹرزکی سخت مانیٹرنگ کی جا ئے گی ، شکایات کی صورت میں بھاری جرما نے کیساتھ بلیک لسٹ بھی کیاجائیگا ۔ ذرائع کے مطابق روڈ ٹو مکہ حج کی سہولت اسلام آباد اورکراچی ایئرپورٹس پرمیسر ہوگی، عازمین کو حج سے متعلق مکمل تربیت دی جائے گی جس میں لاجسٹک، حج کے طریقہ کار ،لباس اور دیگر امور شامل ہوں گے، ایمرجنسی رسپانس ٹیمیں تشکیل، مالیاتی نگرانی کا م ئوثر نظام لاگو، حج ناظم سکیم جاری اور شکایات کی ازالہ کے لیے شفاف نظام رائج کیا جائے گا۔ سرکاری سکیم کے تحت 1 لاکھ 19 ہزار 210 جبکہ پرائیویٹ سکیم کے تحت 60 ہزارعازمین حج کی سعادت حاصل کریں گے۔سرکاری حج سکیم کے لیے 38تا42 دن کا روایتی طویل پیکیج اور 20 تا25 دن کا مختصر پیکیج فراہم کیا جائیگا جبکہ سعودی عرب سے منظور شدہ ویکسین لگوانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔