اسلام آباد ہائیکورٹ نے سی ڈی اے، میٹرو پولیٹن کارپوریشن کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا
اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت کے کرکٹ اور فٹبال کے 10، 10میدانوں کی نیلامی روک دی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت کے دوران وکیل درخواست گزار نے کہا کہ کھیل کے میدان شہریوں کیلئے ہیں، سی ڈی اے بھاری رقم پرنیلام نہیں کرسکتا۔ جسٹس راجا انعام امین منہاس نے مختصر سماعت کے بعد سابق چیئرمین میٹروپولیٹن کارپوریشن سردارمہتاب کی درخواست پرحکم امتناع جاری کیا۔ واضح رہے کہ سی ڈی اے نے وفاقی دارالحکومت کے کھیل کے میدان 50، 50لاکھ روپے کے عوض نیلام کرنے کا اشتہار جاری کیا تھا۔عدالت نے سی ڈی اے، میٹرو پولیٹن کارپوریشن کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔