سکولوں کے میدانوں کی بہتری کیلئے 2 محکموں میں معاہدہ

محکمہ تعلیم اور کھیل 50،50 کروڑ خرچ کرینگے ،اقدام سے نیا ٹیلنٹ ابھرے گا
لاہور(کرائم رپورٹر)سرکاری سکولوں کے میدانوں کی بہتری کیلئے 2 محکموں میں معاہدہ ہو گیا،ایک ارب روپے سے سکولوں کے گرا ئونڈز کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔ تفصیل کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن نے سکولوں کی گرا ئونڈز کی اپ گریڈیشن کا فیصلہ کرلیا۔گرا ئونڈز کو دو ڈیپاٹمنٹس کے تعاون سے اپ گریڈ کیا جائے گا۔محکمہ سکول ایجوکیشن نے محکمہ سپورٹس کے ساتھ معاہدہ کر لیا۔سیکرٹری سکول ایجوکیشن خالد نذیر وٹو کا کہنا ہے کہ گرا ئونڈز کی اپ گریڈیشن کے لئے 5 سو ملین محکمہ سکول ایجوکیشن دے گا جبکہ پانچ سو ملین محکمہ سپورٹس فراہم کرے گا۔ سکولز کھیلوں کے لئے ٹیلنٹ فراہم کرنے کی نرسری ہے ،گرا ئونڈز اپ گریڈ ہونے سے نوجوانوں کو اپنا ٹیلنٹ نکھارنے کا موقع ملے گا۔