چین نے بھارت کو خصوصی کھاد کی ترسیل بھی روکدی

 پابندی نے بھارت کو غذائی عدم تحفظ کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے،بھارتی میڈیا
 نئی دہلی (آئی این پی )نایاب معدنیات کی برآمدات پر پابندی کے بعد چین نے اب بھارت کو کھادوں کی ترسیل بھی روک دی  ۔ خود انحصاری اور آتم نربھر کی دعویدار بھارت کی حقیقت چینی کھاد کے بغیر مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔ بھارت کی قیمتی فصلیں چینی کھاد کے بغیر بے یار و مددگار ہوچکی ہیں، جبکہ 80فیصد خصوصی کھاد چین کے رحم و کرم پر ہے۔دی اکنامک ٹائمز آف انڈیا کے مطابق چین نے گذشتہ دو ماہ سے بھارت کو خصوصی کھاد کی ترسیل بند کر دی ہے۔ چین دیگر ممالک کو ان کھادوں کی ترسیل جاری رکھے ہوئے ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے پاس خصوصی کھادیں بنانے کی ٹیکنالوجی نہیں ہے۔چین کی لگائی گئی پابندیوں نے بھارت کو غذائی عدم تحفظ کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے۔ مودی سرکار کے آتم نربھر بھارت اور خود انحصاری کے نعرے محض سیاسی تماشا ثابت ہو چکے ہیں۔