نماز مساجد کے اندر ادا ہو گی، فیصلہ عوام کی حفاظت کو برقرار رکھنے کے لیے کیا گیا
ابوظہبی(آئی این پی )متحدہ عرب امارات میں نمازِ عید صرف مساجد میں ادا کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔ اماراتی حکام کے مطابق عید الفطر کی نماز صرف مساجد کے اندر ادا ہو گی، میدانوں میں عید کی نماز کی اجازت نہیں ہو گی۔حکام کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ عوام کی حفاظت کو برقرار رکھنے کے لیے کیا گیا ہے۔حکام کا مزید کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی تمام مساجد میں اس حوالے سے کیے گئے تمام انتظامات مکمل ہیں، عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ متعلقہ حکام کی جانب سے جاری ہدایات پر عمل کریں۔