ریسکیو غوطہ خور ٹیم نے 35سالہ نامعلوم شخص کی لاش پولیس کے حوالے کر دی
: لاہور(کرائم رپورٹر)نیو میٹرو لاہور سٹی کے قریب دریائے راوی سے 35سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ۔ریسکیو ذرائع کے مطابق نیو میٹرو لاہور سٹی کے قریب دریائے راوی سے 35سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی۔ ریسکیو غوطہ خور ٹیم نے دریائے راوی سے لاش برآمد کرکے پولیس کے حوالے کر دی۔ پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر مردہ خانے میں منتقل کرکے مزید کارروائی شروع کر دی۔