ڈونلڈ ٹرمپ کا دورۂ پاکستان متوقع، 18 ستمبر کو بھارت میں کانفرنس کے دوران مختصر قیام کی اطلاعات

ڈونلڈ ٹرمپ کا دورۂ پاکستان متوقع، 18 ستمبر کو بھارت میں کانفرنس کے دوران مختصر قیام کی اطلاعات

اسلام آباد: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان کے ممکنہ دورے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔

 ذرائع کے مطابق ٹرمپ 18 ستمبر کو بھارت میں ایک اہم بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کے لیے پہنچیں گے، اور اس موقع پر اُن کے پاکستان کے مختصر دورے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی سیکیورٹی اور سفارتی حکام نے پاکستانی حکام سے ابتدائی رابطے شروع کر دیے ہیں، جبکہ پاکستانی وزارتِ خارجہ اور دیگر متعلقہ ادارے ٹرمپ کے ممکنہ دورے کے انتظامات کے حوالے سے تیاریوں میں مصروف ہیں۔ذرائع کے مطابق ٹرمپ کا دورہ چند گھنٹوں پر مشتمل ہو گا، جس میں وہ اعلیٰ حکام سے ملاقات کر سکتے ہیں۔ اگر یہ دورہ حتمی شکل اختیار کرتا ہے تو یہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات کے تناظر میں ایک اہم پیش رفت ہو سکتی ہے، بالخصوص ایسے وقت میں جب خطے میں سیاسی اور سفارتی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔

ابھی تک نہ تو امریکی سفارتخانے اور نہ ہی پاکستانی دفتر خارجہ نے اس مجوزہ دورے کی باضابطہ تصدیق کی ہے۔ تاہم ذرائع کے مطابق سیکیورٹی، سفارتی پروٹوکول اور دیگر انتظامات کے لیے مختلف سطح پر مشاورت جاری ہے۔واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا صدراتی عہدہ ختم ہونے کے بعد بھی عالمی سیاست میں اثر و رسوخ برقرار ہے، اور ان کے ممکنہ دوبارہ صدارتی امیدوار بننے کے امکانات کو بھی مدنظر رکھتے ہوئے اس دورے کو خاصی اہمیت دی جا رہی ہے۔